Jul ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں صیہونیوں کا حملہ، 28 فلسطینی زخمی

صیہونی فوجیوں نے غیر قانونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں اٹھائیس فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غرب اردن کے شہر نابلس کے جنوبی مضافات میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران اٹھائیس فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اس خبر کی تصدیق فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے قلقیلیہ کے کفر قدوم علاقے میں ہونے والے فلسطینیوں کے ہفتہ وار مظاہروں کا خیرمقدم گولیوں اور آنسو گیس کے گولے داغ کر کیا۔  اس کے علاوہ جمعے کے روز غاصب صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے المغیر گاؤں میں ایک سولہ سالہ فلسطینی نوجوان کوگولی مار کر شہید کردیا تھا۔

  واضح رہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران غاصب صیہونی افواج کے مظالم اور بربریت میں شدت پیدا ہوگئی ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کو اپنے مسلمّہ حق سے باز رکھنا ہے۔

ٹیگس