مسجد الاقصیٰ کے اندر صیہونیوں کی اسلام مخالف نعرے بازی۔ ویڈیو
انتہا پسند صیہونی، غاصب فوجیوں کی پشتپناہی سے مسلسل مسجد الاقصی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں.
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند صیہونیوں نے باب المغاربه سے مسجد الاقصی کے اندر گھس کر اُس کی بے حرمتی کی اور اسلام مخالف نعرے لگائے۔
دوسری جانب غاصب اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ قدس میں باب العامود کو جانے والے راستوں کو بند کر دیا۔ جبکہ غرب اردن کے صوبے رام اللہ میں غاصب اسرائیلی فوجیوں نے 10 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا اور بعض رپورٹوں کے مطابق غرب اردن اور مقبوضہ قدس میں فلسطینیوں کے کچھ مکانات مسمار بھی کئے ہیں۔
فلسطین کی استقامتی تنظیموں نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ غاصبوں کے سامنے تمام میدانوں میں ان کے ہر طرح کے جرائم کا مقابلہ کریں گی اور ان کے خلاف ڈٹی رہیں گی اور ساتھ ہی مسجدالا قصی و بیت المقدس کے دفاع کے لئے ان کی انگلیاں ہمیشہ بندوقوں کے ٹریگر پر ہے۔
بیت المقدس شہر میں ہی مسجد الاقصی واقع ہے جو مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے اور یہ فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے جو مسلمانوں کے تین اہم ترین و مقدس ترین مقامات میں شمار ہوتی ہے ۔
مسجدالاقصی جو شہر بیت المقدس میں اسلامی فلسطینی تشخص کی اصلی علامت ہے ہمیشہ صیہونیوں کی جارحیتوں کی زد پر رہتی ہے اور غاصب صیہونی حکومت یہاں مسلسل اپنی تخریبی وتباہ کن کارروائیاں انجام دیتی رہتی ہے۔