داعش نے کابل کے مدرسے میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔ ویڈیو
Aug ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
دہشتگرد گروہ داعش نے کابل کے مدرسے میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر کی۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق کابل کے مدرسے میں خودکش دھماکے میں افغان طالبان کے رہنما رحیم اللہ حقانی سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خودکش دھماکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقعہ مدرسے میں ہوا جس کے نتیجے میں طالبان کے رہنما اور عالم رحیم اللہ حقانی ہلاک ہوگئے۔
طالبان حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور پہلے کسی حملے میں اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوا ہوگا، کیوں کہ حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد اپنی مصنوعی ٹانگ میں چھپا رکھا تھا۔
دہشتگرد گروہ داعش نے کل رات ایک بیان جاری کر کے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
طالبان کا کہنا ہے کہ شیخ رحیم حقانی کی موت اسلامک امارات افغانستان کیلئے بڑا نقصان ہے۔