یمن ، سعودی اور اماراتی ملیشیاؤں کے مابین لڑائی بدستور جاری
Aug ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
یمن میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے درمیان جاری جھڑپیں پانچویں روز میں داخل ہوگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ شبوہ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے درمیان پانچ روز سے جاری جھڑپوں میں فریقین کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سعودی عرب کی حمایت یافتہ ملیشیا کے زیادہ تر لوگ متحدہ عرب امارات کے جنگی طیاروں کی بمباری میں مارے گئے ہیں ۔
ایک اور اطلاع کے مطابق شبوہ کے شہر عتق کے قبائل اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ ملیشیا کے درمیان بھی شدید جھڑپوں کی خبریں موصول ہورہی ہے۔
عتق شہر پر امارت کی حمایت یافتہ ملیشیا کے قبضے کے بعد، سعودی اور اماراتی ملیشیاؤں کے درمیان جھڑپیں تیز ہوگئی ہیں۔