Aug ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

افغانستان  کے صوبے قندھار میں داعشی دہشت گردوں کے حملے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپ میں 3 داعشی دہشت گرد اور دو طالبان  گارڈ ہلاک ہو گئے۔

قندھار کے مقامی ذرائع کے مطابق اتوار کو ہونے والے حملے میں  2 طالبان کے گارڈ مارے گئے۔ آدھا گھنٹہ جاری رہنے والی اس جھڑپ میں 3 داعشی حملہ آور بھی مارے گئے۔ ابھی تک اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
اس سے پہلے بھی داعش نے کابل شہر کے ایک مدرسہ میں خودکش حملہ کیا تھا جس میں طالبان کے ایک اعلی عہدیدار رحیم اللہ حقانی مارے گئے تھے۔ یہ حملہ شیخ رحیم اللہ مدرسہ میں کیا گیا تھا جہاں ایک دہشت گرد اپنے جسم کے ساتھ بارودی مواد چھپا کر اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ رحیم اللہ حقانی افغانستان پر طالبان کے تسلط سے پہلے پشاور میں ایک مدرسے کے منتظم تھے، افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد انہوں نے اپنا مدرسہ کابل میں منتقل کیا تھا۔

ٹیگس