Aug ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • یمن کے شہر حیس پر سعودی اتحاد کا حملہ ناکام

یمنی فوج نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے حیس پر سعودی اتحاد کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کے مطابق، سعودی اتحاد کے فوجی، حیس میں یمنی فوج کے ٹھکانوں کی جانب پیشقدمی کرنا چاہتے تھے لیکن سخت مزاحمت کا سامنا کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔
سعودی اتحاد نے یمنی فوج کے ٹھکانوں پر یہ حملہ ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب خود سعودی حکام کے اعلان کے مطابق یمن میں جنگ بندی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کو متعدد بار توڑا جاچکا ہے۔ حالانکہ اقوام متحدہ کی جانب سے یمن کی جنگ بندی میں اب تک دو بار دو دو ماہ کی توسیع بھی کی جاچکی ہے۔
ادھر یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر مہدی المشاط نے خبردار کیا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے بار بار کیے جانے والے حملوں کی وجہ سے جنگ بندی تقریبا ختم ہوکر رہ گئی ہے۔

ٹیگس