Aug ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۳:۵۳ Asia/Tehran
  • شام، امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

امریکی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ مشرقی شام میں اس کے اڈے کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد نے اعتراف کیا کہ مشرقی شام میں ملک کے غیر قانونی اڈے کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد نے جو داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کے لیے تشکیل دیا گیا تھا، منگل کے روز مشرقی شام میں اپنے غیر قانونی اڈے پر حملے کا اعتراف کیا۔

بغداد الیوم نیوز سائٹ نے امریکی اتحاد کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مشرقی شام میں واقع "العمر" آئل فیلڈ میں ملک کے فوجی اڈے کو متعدد راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

اس کے ساتھ ہی اتحاد نے دعویٰ کیا کہ یہ راکٹ "خضراء" کے علاقے کے ارد گرد مارے گئے، جو اس آئل فیلڈ کے اندر واقع ہے۔

ہمیشہ کی طرح امریکیوں نے دعویٰ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے وابستہ جماعتیں اس حملے کی ذمہ دار ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ رواں ماہ کے 27 جولائی کو شمال مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈہ زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا تھا۔

یہ دھماکے تیل کی دولت سے مالا مال شہر الشدادی کے شمالی اور مغربی مضافات میں ہوئے جہاں صوبہ الحسکہ میں امریکہ کے سب سے بڑے اڈوں میں سے ایک واقع ہے۔

خبر رساں ذرائع نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی اڈے پر راکٹ حملے کی اطلاعات ہیں، خبر دی ہے کہ اس حملے سے قبل امریکی فوج نے فوجی ساز و سامان اور بکتر بند گاڑیوں کے دو قافلے مذکورہ بیس پر بھیجے تھے۔

 

ٹیگس