جدہ میں بن سلمان اور عمارحکیم کی ملاقات
سعودی عرب کے ولیعھد بن سلمان نے جدہ میں عراق کی الحکمت پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم سے ملاقات کی ہے
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس نے جمعے کو رپورٹ دی ہے کہ سعودی ولیعھد محمد بن سلمان نے عراق کی الحکمت پارٹی کے سربراہ عمار حکیم سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور بعض مشترکہ مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی ولیعھد اور عراق کی الحکمت پارٹی کے سربراہ کی ملاقات کے موقع پر سعودی عرب کے وزیردفاع خالد بن سلمان ، اس ملک کی قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العیبان اور بغداد میں سعودی عرب کے سفیرعبدالعزیز الشمری بھی موجود تھے ۔
جدہ ایرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ عبدالکریم الخریجی نے سید عمار حکیم کا استقبال کیا۔
سیدعمارحکیم کی استقبالیہ تقریب کے موقع پرعراق میں سعودی سفیرعبدالعزیز الشمری اور سعودی عرب میں عراقی سفیر عبدالستار ہادی الجنابی بھی موجود تھے ۔
عراق کی الحکمت پارٹی کے وفد میں عراقی شیعوں کی کوارڈی نیٹر کمیٹی کے ایک رکن بھی موجود تھے ۔