امریکا کی پھر چوری پکڑی گئی+ ویڈیو
امریکی فوج نے شام کے 137 آئل ٹینکرز کو قبضے میں لے لیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی فوج نے گزشتہ چند دنوں میں چوری شدہ شامی تیل سے بھرے 137 ٹینکرز کو ملک سے باہر منتقل کیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی شام کے مقامی ذرائع نے ایک بار پھر امریکی فوج کے ہاتھوں شامی تیل پر قبضے اور اس کی عراقی سرزمین میں منتقلی کی خبر دی ہے۔
خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق امریکی فوج نے آج صبح شامی کرد ملیشیا کے ہمراہ 137 آئل ٹینکروں کے قافلے کو غیر قانونی طور پر "المحمودیہ" کراسنگ سے نکال کر عراق میں اپنے فوجی اڈوں میں منتقل کر دیا ہے۔
ان ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے تیل کی یہ مقدار دو مرحلوں میں 122 ٹینکروں کی شکل میں اور دوسری 15 ٹینکروں کی شکل میں عراق منتقل کیا ہے۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز شامی پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے شامی اور روسی وزارتی رابطہ بورڈ نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شامی تیل کا مسلسل استحصال اس مشکل انسانی صورت حال کی بنیادی وجہ ہے جس سے شامی شہری بے گھر ہو رہے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ روس اور شام، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی غاصب افواج کے ہاتھوں شامی سرزمین پر غاصبانہ قبضے اور شامی عوام کی دولت کی لوٹ مار کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اس کی اتحاد قوتیں شام میں روزانہ تقریباً 66,000 بیرل نکالا ہوا تیل لوٹتی ہیں۔
روسی ویب سائٹ "آویا. پیرو" نے امریکی افواج کی جانب سے شامی تیل کی چوری کا تازہ ویڈیو جاری کیا ہے۔