Aug ۲۳, ۲۰۲۲ ۲۳:۳۴ Asia/Tehran

لیبیا میں جدید امریکی ڈرون کو نشانہ بنائے جانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: لیبیا کی مسلح افواج کی کمان نے "بن غازی" کے علاقے پر ایک امریکی ڈرون کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی مسلح افواج کے ترجمان "احمد المسماری" نے اپنے ٹویٹر پیج پر ایک جدید امریکی ڈرون "جنرل اٹامکس ایم کیو 9 ریپر" کو شمالی لیبیا کے بن غازی علاقے کے آسمان میں تباہ کرنے کا اعلان کیا۔

القاہر- 24 ویب سائٹ کے مطابق اس ڈرون کو روسی فضائی دفاعی سسٹم "Bok-M2" اور دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ڈرون کس ملک یا گروپ کی طرف سے اڑایا گیا تھا۔

لیبیا کی فوج کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر خالد المحجوب نے بھی اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ یہ جاسوس ڈرون تھا اور یہ واضح نہیں ہے کہ یہ بن غازی شہر کے گرد کس مقصد کے لیے اڑ رہا تھا۔

ٹیگس