Aug ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد سے پائی پائی کا حساب لیں گے، عبدالملک الحوثی

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی اماراتی اتحاد یمنی عوام کے تیل و گیس کی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

امام زین العابدین کے فرزند زید ابن علی کے یوم شہادت پراپنے ایک خطاب میں یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے خبردار کیا کہ سعودی اتحاد سے عوام کا لوٹا گیا ایک ایک پیسہ واپس لیا جائے گا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرکے ان کی طاقت کو منتشر اور اسلامی ملکوں کے حصے بخرے کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ 
سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ امریکی اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ اور اندرونی امن و سلامتی کا قیام یمن کی اولین ترجیح ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے دوران لوگوں کو جارح سعودی اتحاد کے خطرات سے پوری طرح آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں یمن اور سعودی اتحاد کے درمیان دو اپریل سے دوماہ کی جنگ بندی کا آغاز ہوا تھا جس میں اب تک دوبار دو ماہ کی توسیع کی جاچکی ہے۔ 

ٹیگس