Aug ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • اربعین مارچ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے حشد الشعبی کا خصوصی آپریشن

اربعین مارچ کو پر امن بنانے کیلئے حشد الشعبی نے وسیع پیمانے پر ایک بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کی ٹاسک فورس فرات کی کمیٹی کے صدر سجاد الاسدی نے کہا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد بعض علاقوں کا جائزہ لینا اور انہیں پر امن بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ  آپریشن بابل کے شمالی علاقوں، کربلائے معلیٰ کے شمالی اور جنوبی علاقوں اور صحرائے نجف اشرف میں امن و امان کی برقراری کیلئے 20 دن تک جاری رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کا مقصد اربعین ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے چہلم سے قبل زائرین کو مکمل طور پر سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔

عراق میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کے چہلم کے پروگرام میں دنیا بھر سے بڑے پیمانے پر زائرین شرکت کرتے ہیں اور اس سال بھی اربعین میلین مارچ میں دسیوں لاکھ عراقی اور غیر ملکی زائرین کی شرکت متوقع ہے۔

ٹیگس