Aug ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا میں افغان مہاجرین کا احتجاجی مظاہرہ

افغان مہاجرین نے متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا میں رہائش کی نا مناسب صورتحال کے خلاف اور اپنی سرنوشت کے تعین کیلئے احتجاجی مطاہرہ کیا۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان مہاجرین نے متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا میں رہائش کی نامناسب صورتحال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم افغان مہاجرین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے اعلی حکام سے اپنی سرنوشت کے تعین کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر لکھا تھا کہ کیا ایک سال کا وقت سرگردانی کے عالم میں زندگی گزارنے کے لئے کافی نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیئے: افغان مہاجرین کے معاملے پر یورپی ممالک کی بے رخی

دوسری جانب انڈونیشیاء میں بھی افغان مہاجرین نے اپنی رہائش کی نا مناسب صورتحال کے خلاف مطاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 40 سال سے سابق سویت یونین اور پھر 2001 میں امریکہ کے قبضے کے بعد سے کئی ملین افغان شہری دنیا کے مختلف ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

ٹیگس