Aug ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

سعودی جارح اتحاد نے یمن کے لئے ایندھن پر مشتمل ایک اور بحری جہازکو روک لیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل پٹرولیم کمپنی کے ترجمان عصام یحیی کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے  بحری جہاز تیارا کو جس میں  کئی ہزار ٹن سے زائد ایندھن ہے روک دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس بحری جہاز کو اقوام متحدہ کی جانب سے اجازت ملی تھی۔ اس طرح گزشتہ دنوں میں روکے جانے والے بحری جہاڑوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

جارح سعودی اتحاد نے اس سے قبل بھی کئی بحری جہازوں کو جن میں غذائی اشیاء اور ایندھن تھے، اقوام متحدہ کا پرمٹ ہونے کے باوجود روک لیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی جاری جارحیت کی وجہ سے اس ملک کو ایندھن کی اشد ضرورت ہے اور اسی وجہ سے اس ملک کے زیادہ تر اسپتال یا تو بند پڑے ہیں یا پھر سعودی جارحیت کا شکار ہو کر تباہ ہوگئے ہیں۔ 

ٹیگس