Aug ۲۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۷ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکی ڈرون طیارے پاکستان سے داخل ہوتے ہیں: طالبان

افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے پاکستان سے افغان فضائی حدود میں داخل ہوتے ہیں

افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب مجاہد نے افغان فضائی حدود میں امریکی ڈرون طیاروں کی فضائی گشت زنی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ امریکی ڈرون طیارے پاکستان کے ذریعے افغان فضائی حدود میں داخل ہو کر اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ 
طالبان انتظامیہ کے وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان کے مسلسل احتجاج کے باوجود افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ طالبان کے وزیر دفاع نے کہا کہ افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی امریکہ کے مفاد میں نہیں ہے اور واشنگٹن کو اس قسم کی خلاف ورزی سے گریز کرنا ہوگا۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان کی آزادی اور اقتدار اعلی کا احترام کرے اور امریکی ڈرون طیاروں کو افغان فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہ دے۔ ملا محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ ایمن الظواہری کے کابل میں مارے جانے کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے اور اس بارے میں امریکی صدر جوبائیڈن کا دعوی صرف دعوے کی حد تک ہے۔

ٹیگس