بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا دورۂ ہندوستان
Sep ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
بنگلہ دیشی وزیراعظم نے چار روزہ ہندوستانی دورہ کا آغاز کر دیاہے، دورہ میں باہمی تعاون کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مختلف معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد چار روزہ دورے پر ہندوستان پہنچی ہیں جہاں ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی نے حیدرآباد ہاوس میں ان کا استقبال کیا۔
دورے میں باہمی تعاون کے مختلف معاملات جیسے تجارت، دفاع ،آئی ٹی، ریلوے، سائنس اور ٹیکنالوجی، میڈیا اور اسپیس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مختلف معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔