عراقی حکومت زائرین اربعین کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے تیار
Sep ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
عراق کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے گی.
عراقی حکومت نے ایران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے گی، یہ بات ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئی بتائی۔
احمد وحیدی نے مزید بتایا کہ سرحدی گزرگاہوں پر تمام ضروری اقدامات کئے جا چکے ہیں تاکہ زائرین آسانی سے اربعین مارچ میں شرکت کر سکیں۔
یاد رہے کہ نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؑکی کربلا میں اپنے جانثار ساتھیوں کے ہمراہ شہادت کے چہلم کی یاد میں ہر سال دنیا بھر کے لاکھوں عاشقان حسینی شرکت کرکے امامِ حریت شہید کربلا کی خدمت میں اظہار عقیدت کر سکیں۔