Sep ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • یمن؛ القاعدہ اور متحدہ عرب امارات  کے آلۂ کاروں میں جھڑپ، 27 ہلاک

القاعدہ اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ گروہ کے مابین ہونے والی جھڑپ میں 21 یمنی باغی اور6 القاعدہ کے دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

 القاعدہ نے یمن میں سرگرم متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ گروہ پر حملہ کر دیا جس کے بعد شروع ہونے والی جھڑپ میں 21 یمنی باغی اور 6 القاعدہ کے دہشت گرد مارے گئے۔ چند روز قبل بھی القاعدہ نے اقوام متحدہ کے ایک کارکن کو اغوا کرنے کے بعد اس کی ویڈیو نشر کی تھی۔

تین گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی میں امارات کے حامی گروہ کے ایک افسر سمیت 21 آلۂ کار اور 6 القاعدہ کے دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ٹیگس