صیہونیوں کی فائرنگ میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
غاصب صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مرکزی علاقے میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔
فلسطین الیوم کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے مذکورہ نوجوان کو جمعرات کی صبح سویرے اس وقت گولیوں کو نشانہ بنایا جب وہ مشرقی رام اللہ میں واقع ایک اسرائیلی چیک پوسٹ کے قریب سے گزر رہا تھا۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے بدھ کے روز بھی صوبۂ طوباس کے الفارعہ کیمپ میں فائرنگ کر دی تھی جس کی زد میں آکر اکیس سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا تھا۔
دوسری جانب مزاحمتی محاذ کے جوانوں نے، صیہونی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے شمالی جنین میں قائم ایک اسرائیلی چیک پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا ہے، اس حملے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔
قابل ذکر ہے کہ نابلس اور جنین سمیت مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کی مسلح کارروائیوں میں اضافے نے، صہیونی حکام کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔