Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکی جاسوسی ادارے کا اسرائیل کو انتباہ، حزب اللہ جنگ کی تیاری میں لگی ہے!

ایک امریکی جاسوس ادارے نے غاصب اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ سرحدی معاملات کے حل میں تاخیر کے بعد حزب اللہَ لبنان، اسرائیل کے خلاف فوجی کاروائی کی تیاری کر رہی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اسے امریکی جاسوس ادارے کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ حزب اللہِ لبنان فوجی کاروائی کرنے کے اعلان پر سنجیدہ ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق عبری زبان اخبار معاریو نے لکھا کہ امریکی جاسوس ادارے نے اسرائیل کو وارننگ دی ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف فوجی کاروائی کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لبنان اور غاصب اسرائیل کے درمیان سرحدی تنازعے کے حل کے لئے امریکی نمائندے عاموس ہوکشتائین سے ملاقات کے دوران لبنان نے واشنگٹن کو پیغام دیا کہ اس مسئلے کے حل نہ ہونے کی صورت میں حزب اللہ اپنے دئیے گئے الٹی میٹم پر عمل درآمد کرے گی۔

معاریو نے لبنانی اخبار کے حوالے سے لکھا کہ واشنگٹن نے غاصب اسرائیل پر اپنا دباؤ بڑھا دیا ہے کیونکہ اس کے جاسوس اداروں نے خبر دی ہے کہ  حزب اللہ نے پچھلے دس دن میں لبنان کے اندر اپنی جنگی  پوزیشنوں میں تبدیلیاں کی ہیں اور احتمال یہ ہے کہ وہ ایک فوجی آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں۔

ٹیگس