Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ایرنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کابل ملٹری کالج میں گر گیا ۔ حادثہ میں ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹوں سیمت 3افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 5زخمی ہوگئے۔

ارنا نے افغانستان کی طالبان حکومت کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کابل ملٹری کالج میں گر گیا ۔ حادثہ میں ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹوں سیمت 3 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

افغانی نیوز ایجنسی صدائے افغان کے مطابق طالبان حکومت کی وزارت دفاع نے حادثہ کی وجہ ہیلی کاپٹر میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کو قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ پرانے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ماضی میں بھی حادثات کا شکار ہوتے رہے ہیں اور اب یہ طالبان فضائیہ کے لئے ایک فضائی تابوت کے طور پر موجود ہیں۔

ٹیگس