Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۲۲:۰۲ Asia/Tehran
  • زائرین اربعین کی خدمت کے لئے حزب اللہ کی ٹیم پہنچی!+ تصاویر

زائرین اربعین کی خدمت کے لیے حزب اللہ لبنان کی اسکاؤٹ ٹیم عراق پہنچ گئی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: " امام مہدی (ع) اسکاوٹ" کے ارکان کے ایک گروپ عراق کے سفر پر ہے اور اس نے زائرین اربعین کو طبی خدمات فراہم کیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان سے وابستہ "امام مہدی اسکاوٹ گروپ نے گزشتہ روز سے کربلا میں اربعین حسینی کے زائرین کی خدمات شروع کر دی ہے۔

العہد ویب سائٹ کے مطابق 70 سے زائد ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرا میڈیکس، 10 دنوں سے حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضے کے صحن میں موجود ہیں اور انہوں نے روضہ امام حسین (ع) کی کمیٹی کے ساتھ مل کر خدمات فراہم کرنی شروع کر دی ہے۔

امام مہدی (ع) کے اسکاؤٹ گروپ کے خارجہ تعلقات کے سربراہ وائل یاسین نے کہا کہ یہ گروپ گزشتہ آٹھ سال سے کربلا کے زائرین کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔

اربعین ملین مارچ کی شاندار تقریب اس سال بڑے ہی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضے کے ترجمان "علی شبر" نے پیشین گوئی کی ہے کہ اس سال اربعین کی تقریب عراق کی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔

میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اربعین کی تقریب کا عروج آج سے شروع ہو گیا ہے جس سے بڑی تعداد میں زائرین کربلا میں داخل ہو چکے ہیں ان کے ساتھ عراقی پیدل زائرین اور دیگر ممالک کے زائرین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ 

ٹیگس