Sep ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • شام پر مسلسل صیہونی جارحیت جنگی جرم ہے، اسرائیل کو جوابدہ بنایا جائے: ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے شام پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اُسے ایک جنگی جرم قرار دیا۔

شام کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ایران کے مستقبل مندوب امیر سعید ایروانی نے شام کی بنیادی تنصیبات منجملہ اکتیس اگست کو حلب کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر صیہونی حکومت کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی ضابطوں کے ساتھ ساتھ شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلیٰ کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی امن و آشتی کے لئے خطرہ بننے والے صیہونی حکومت کے جرائم پر اُسے جوابدہی پر مجبور کرے۔

ایران کے مستقل مندوب نے شام میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ انکی اس غیر قانونی موجودگی نے شام میں دہشتگردوں کی سرگرمیوں کے لئے بڑے ہی آئیڈیل حالات فراہم کر رکھے ہیں جس سے بین الاقوامی امن و صلح کے لئے خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔

امیر ایروانی نے غیر ملکی افواج کے ذریعے شام کے قدرتی ذخائر منجملہ تیل کی لوٹ مار کے معاملے کو بھی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اٹھایا اور اسکی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اسی کے ساتھ علاقائی ممالک کے ساتھ شام کے دوطرفہ تعلقات کی بہتری کی بھی حمایت بھی۔

ٹیگس