Sep ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  • امریکی دہشت گرد وں کے فوجی وسائل بڑے پیمانے پر عراق سے شام منتقل

امریکی باوردی دہشت گردوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سو سے زیادہ ہتھیار، دیگر جنگی وسائل اور گاڑیاں لے جانے والے ٹرک عراق سے شام منتقل کیے ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق، پچاس ٹرکوں پر مشتمل ایک امریکی فوجی کاروان الحسکہ شہر کے جنوبی مضافات میں واقع امریکی فوجی اڈے میں داخل ہوا ہے۔ یہ فوجی اڈا العمر آئل فیلڈ کے قریب تعمیر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، غاصب امریکی  فوج کی پچاس ٹرک شام کے صوبے حسکہ شہر کے شمال میں واقع تل بیدر اڈے میں بھی داخل ہوئے، جو کہ فوجی وسائل اور بکتر بند گاڑیوں سے لدے ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ ستمبر دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے بعد، امریکہ کے باوردی دہشت گردوں نے ان کی جگہ لیتے ہوئے شام کے قدرتی ذخیروں منجملہ تیل کے کوؤں کی لوٹ مار شروع کردی۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی دہشت گرد افواج نے شام کے شمال مشرق اور مشرقی علاقوں پر قبضہ کرکے اٹھائیس فوجی اڈے قائم کئے ہوئے ہیں ۔ اس علاقے میں رہائش پذیر شام کے شہری امریکی دہشت گرد افواج اور ان کے حمایت یافتہ نام نہاد کرد ڈیموکریٹک فورس نامی تنظیم  کی غیرقانونی اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتے آئے ہیں۔

ٹیگس