Sep ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۳:۵۷ Asia/Tehran
  • سید نصر اللہ کی دھمکی کے بعد اسرائیل میں کھلبلی

صیہونی نمائندے کا کہنا ہے کہ ہمیں حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی کاریش گیس فیلڈ کے بارے میں دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے رکن کنیسٹ نے اس حکومت کے رہنماؤں کو خبردار کیا ہے کہ گیس فیلڈ کے بارے میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، صیہونی حکومت کے ہاؤسنگ اور تعمیرات کے سابق وزیر اور اس حکومت کی کنیسٹ (پارلیمنٹ) کے موجودہ رکن یواف گلانٹ نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی دھمکیوں کی بابت خبردار کیا ہے۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے گلانٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بحیرہ روم میں واقع کاریش گیس فیلڈ کے حوالے سے سید نصر اللہ کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

Knesset کے اس رکن نے جو حزب اختلاف کی جماعت "لیکوڈ" کا رکن ہے، صیہونی حکومت کے رہنماؤں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کاریش گیس فیلڈ پر حزب اللہ کے کسی بھی ممکنہ حملے کے لیے تیار رہیں۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کل صیہونی حکومت کے رہنماؤں سے کہا کہ آپ کو لبنان کے اپنے جائز مطالبات کے حصول سے پہلے اس کی فیلڈ سے تیل اور گیس نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے اربعین امام حسین (ع) کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ مزاحمتی تحریک کبھی بھی لبنان کے حقوق سے سمجھوتہ نہیں کرے گی اور صیہونی حکومت کو کاریش گیس فیلڈ سے گیس نکالنے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے "کاریش" گیس فیلڈ اور صیہونی حکومت کی طرف سے لبنان کے علاقائی پانیوں میں گھسنے کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حقوق کی بازیابی کا واحد راستہ مزاحمت ہے اور یہ مقصد بھیک مانگ کر حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے تمام مزاحمتی قوتوں کو متحد کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لبنانیوں، فلسطینیوں اور شامیوں کی اپنی زمین، تیل، گیس اور عزت کے حصول کی واحد امید مزاحمت ہے۔

بحری سرحدوں کی وضاحت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ لبنان کو اپنے وسائل کو سمندر میں جمع کرکے اقتصادی، معاشی اور بنیادی بحرانوں کو ختم کرنے کا سنہری موقع ہے۔

ٹیگس