Sep ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • شام؛ العمرآئل فیلڈ میں واقع امریکی چھاؤنی دھماکہ سے لرز اٹھی

شمالی شام کے علاقے دیرالزور کی آئل فیلڈ کے قریب واقع امریکی فوجی اڈہ میں ایک بار پھر شدید دھماکے کی خبریں ہیں۔

شمالی شام کے علاقے دیرالزور کی آئل فیلڈ کے قریب واقع امریکی فوجی اڈہ دھماکے سے لرز اٹھا اور آگ کے شعلے دور تک اٹھتے دکھائی دئیے۔ ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

شام میں امریکی مفادات کے لئے کام کرنے والے داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے بعد امریکی فوج نے اس آئل فیلڈ کو اپنے کنڑول میں لے لیا تھا اور اس وقت سے امریکی فوج شام کے تیل کی لوٹ مار میں مصروف ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی دہشت گرد فوج نے مغربی ایشیا کے علاقے اور خاص طور پر شام کے لوگوں کے خلاف نہ صرف  گھناؤنے جرائم  کا ارتکاب کیا ہے بلکہ ان کے قدرتی وسائل اور تیل کے ذخائر کی بھی لوٹ مار کی ہے۔

الحکسہ اور دوسرے شمالی شام کے علاقوں میں امریکی افواج اور ان کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے زیرقبضہ علاقوں میں انکی دہشت گردانہ کاروائیوں کے خلاف شامی شہریوں نے ہمیشہ مظاہرے کرکے اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

 

ٹیگس