Sep ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • یمن میں کلسٹر بم کا دھماکہ، 10 بچے زخمی

یمن میں کلسٹر بم کے پھٹنے سے 10 یمنی بچے زخمی ہو گئے۔

سبأنت کی رپورٹ کے مطابق یہ بم صوبہ الحدیدہ کے «الجاح»  علاقے میں پھٹا جس کی وجہ سے10 یمنی بچے زخمی ہو گئے۔ کلسٹر بم سعودی اتحاد کی جارحیت کے وقت کی ہے  جو اس وقت دھماکے سے نہیں پھٹا تھا ۔ اس رپورٹ کے مطابق ایک یمنی شہری صوبہ البیضاء کے علاقے «نعمان»  میں کلسٹر بم کے پھٹنے سے شہید ہو گیا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلےبھی صوبہ مأرب کے الخرم دیہی علاقے میں کلسٹر بم کے پھٹنے سے 4 یمنی بچے شہید اور 2 زخمی ہو ئے تھے۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیم عین الانسانیه نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 26  مارچ 2015 کو سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی اور اس وقت سے لے کر اب تک 3 ہزار 742 بچے شہید اور 3 ہزار 992 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن پر فوجی جارحیت کی اور یمن کا زمینی، بحری اور فضائی محاصرہ کر رکھا ہے۔

ٹیگس