سعودی اتحاد کی بـچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 یمنی شہید
Oct ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
یمن کے صوبے الجوف اور مارب میں سعودی فوجی اتحاد کی باقی ماندہ بارودی سرنگوں کے دھماکے میں میں دو یمنی شہری شہید ہوگئے۔
العالم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ الجوف کے مشرقی علاقے میں سعودی فوجی اتحاد کی باقی ماندہ بارودی سرنگ پھٹ جانے سے ایک شخص شہید ہوگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اور یمنی شہری صوبہ مارب کے شہر مجزر میں پیش آنے والے ایسی ہی ایک حادثے میں شہید ہوگیا۔
یمن کے سیکورٹی ذرائع نے سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے والے آلات کی ترسیل میں ڈالی جانے والی رکاوٹوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور اسے بین الاقوامی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔
یمن میں سعودی اتحاد کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے وجہ سے یمنی شہریوں کی اموات کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔