Oct ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۷:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکی اور شامی فوجیوں کے مابین جھڑپیں

شمال مشرقی شام کے الحسکہ صوبے میں واقع شہر قامشلی میں دہشتگرد امریکی اور شامی فوجیوں کے مابین جھڑپوں کی خبریں ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ کے شہر قامشلی کے گردو نواح کے دیہی علاقے میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے ہیلی بورن آپریشن اور شامی فوجیوں کے ساتھ ان کی جھڑپوں کی خبر ہے۔  ان جھڑپوں میں ایک کے ہلاک اور 2 کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ 

امریکی فوجی  اور ان سے وابستہ دہشتگرد عناصر ایک عرصے سے شمالی اور مشرقی شام میں غیر قانونی طور پر موجود ہیں اور شام کا تیل لوٹنے کے ساتھ ہی اس علاقے کے باشندوں اور وہاں پر تعینات شامی فوجیوں و سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف اقدامات کرتے ہیں ۔

شام کے حکام نے بارہا  کہا ہے کہ ملک میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات غاصبانہ قبضے کے مترادف ہیں ۔ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں سعودی عرب، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی یلغار کے بعد شروع ہوا ہے ۔ اس بحران کا مقصد علاقے میں طاقت کا  توازن صیہونی حکومت کے مفاد میں تبدیل کرنا تھا جس میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹیگس