Oct ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • نائیجریا میں سیلاب سے 500افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی،کھڑی فصلیں تباہ
    نائیجریا میں سیلاب سے 500افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی،کھڑی فصلیں تباہ

نائیجیریا کے انسانی امداد کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب سے چودہ لاکھ لوگ بے گھر، تقریبا پانچ سو جاں بحق اور ایک ہزار پانچ سو چوالیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

نائیجیریا حکومت کے اعلان کے مطابق ملک میں آئے بدترین سیلاب سے 500 لوگ جاں بحق ہوگئے ۔یہ اس دہائی کا بدترین سیلاب تھا۔

رپورٹ کے مطابق 45249 گھر اس سیلاب سے مکمل تباہ ہوگئے ہیں اور 70566 ہیکٹر زرعی اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب اور ہلاکتوں کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب  نائیجیریا میں آنے والے ہفتوں میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ  نائیجیریا میں بارشوں کا سلسلہ نومبر کے مہینے میں شمالی ریاستوں اور دسمبر میں جنوبی علاقے میں اپنے اختتام کو پہنچتا ہے۔

ٹیگس