Oct ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں اصلاحات پر عالمی بینک کا زور

عالمی بینک نے مختلف مشکلات سے نمٹنے میں تعاون کی یقین دہانی کے ساتھ ہی پاکستان سے بعض مخصوص اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق عالمی بینک نے حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے ،صحت، خوراک اور رہائش سمیت مختلف مسائل سے نمٹنے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن بعض مخصوص اصلاحات پر بھی زور دیا ہے۔

عالمی بینک کے صدر نے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لئے مخصوص اصلاحات کا نفاذ ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی بینک کی مجوزہ اصلاحات بقول ان کے پاکستان میں پائیدار ترقی کی بنیاد بنیں گی اور ان سے ملک کی معیشت مستحکم ہوگی ۔

عالمی بینک کے صدر نے کہا ہے کہ اس ادارے کی مجوزہ اصلاحات، در اصل ایسی قابل عمل پالیسیاں ہیں جو اس ملک میں معاشی استحکام لائیں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ منڈی میں اعتماد بحال کرنے کے لئے قابل عمل اقتصادی پالیسیاں ضروری ہیں ۔

ٹیگس