Nov ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • جنین میں مقاومتی فورسز کا صیہونی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ
    جنین میں مقاومتی فورسز کا صیہونی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ

مقبوضہ فلسطین کے علاقے جنین میں استقامتی فورسز نےصیہونی غاصب فوجیوں پر حملہ کیا ہے، مرنے اور زخمی ہونے والے صیہونیوں کی تعداد ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام :ذرائع ابلاغ نے فلسطین کے علاقے جنین میں  استقامتی فورسز کی جانب سے صیہونی فوج پر حملے کی خبر دی ہے ۔ یہ حملہ صیہونی فوج کی سالم چیک پوسٹ پر جنین شہر کے مغرب میں کیا گیا۔ حملے سے صیہونی فوج کو جانی نقصان کے بارے میں اطلاعات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔

دوسری طرف صیہونی فوج نے الخلیل کے شمال میں العروب کے پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا ہے اور فلسطینی جوانوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی غرض سے ان پر آنسو گیس کے گولے  داغے اور فائرنگ کی ہے۔

ان دنوں مقبوضہ فلسطین اور خصوصا مغربی کنارے کے حالات صیہونی فوج کے کنٹرول سے باہر ہو گئے ہیں جہاں پر فلسطینی مجاہد غاصب صیہونیوں کے لاتعداد جرائم کا ہر ممکنہ طریقے سے جواب دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے صیہونی فوج  کومقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں اور غزہ سے فلسطینی استقامت کا سامنا تھا جب کہ اب مغربی کنارے میں فلسطینی جوانوں کے مسلح ہونے سے یہ علاقہ صیہونی فوجیوں کو شکار کرنے کی جگہ میں بدل رہا ہے 

ٹیگس