موسم سرما شروع ہوتے ہی سعودی عرب نے یمنی عوام کیلئے مشکلات کھڑی کیں
سعودی جارح اتحاد نے یمن کے لئے ایندھن پر مشتمل دو اور بحری جہازوں کو روک لیا ہے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل پٹرولیم کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے بحری جہازوں فوس انرژی" اور "پرنسس حلیمه" کو جس میں کئی ہزار ٹن ایندھن ہے روک لیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان بحری جہازوں کو اقوام متحدہ کی جانب سے اجازت ملی ہوئی تھی۔ اس سے چند روز قبل بھی دو بحری جہازوں کو روکا گیا تھا اور یہ سلسلہ جارحیت کے طویل عرصے سے جاری ہے۔
جارح سعودی اتحاد نے اس سے قبل بھی غذائی اشیاء اور ایندھن کے حامل کئی بحری جہازوں کو اقوام متحدہ کا پرمٹ ہونے کے باوجود روک لیا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی جارحیت کی وجہ سے اس ملک کو ایندھن کی اشد ضرورت ہے اور اسی وجہ سے اس ملک کے زیادہ تر اسپتال یا تو بند پڑے ہیں یا پھر سعودی جارحیت کا شکار ہو کر تباہ ہوگئے ہیں۔ اب جبکہ سردیوں کا موسم بھی آ چکا ہے تو اس طرح یمن کے مظلوم عوام کے مسائل و مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔