Nov ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • مصر میں پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ اسکائی شیلڈ فضائی مشقوں کا آغاز

مصری فوج کے ترجمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ہمراہ مصر میں اسکائی شیلڈ نامی فضائی مشقوں کے آغاز کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مصری فوج کے ترجمان غریب عبدالحافظ نے خبر دی ہے کہ مصری فوج نے برادر اور دوست ممالک کے ہمراہ ائیر ڈیفنس مشقوں کا اغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ائیر ڈیفنس مشق میں سعودی عرب اور پاکستان شرکت کر رہے ہیں جب کہ یونان اور قبرس بھی مبصر کی حیثیت سے ان مشقوں کا حصہ ہیں۔

مصری فوج کے ترجمان نے کہا کہ ان مشقوں میں ائیر ڈیفنس سسٹموں کی توانائیوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

مصری فوج نے اس مشق کی مزید تفصیلات اور دورانیے کا ذکر نہیں کیا۔

ٹیگس