اسرائیل؛ دھماکوں کا ایک اور زخمی ہلاک، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد 49 ہو گئی
گزشتہ بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والے 2 زوردار دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 47 ہو گئی جبکہ دو صیہونی ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
سحر نیوز/عالم اسلام: مقبوضہ بیت المقدس میں گزشتہ بدھ کو یکے بعد دیگرے دو زور دار دھماکے ہوئے؛ پہلا دھماکہ بس اسٹاپ پر ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ راموٹ چوراہے پر بس اسٹینڈ میں ہوا جس میں اب تک 47 صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر آ چکی ہے۔ جبکہ عبری زبان کے چینل کان کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں میں 2 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوئے، 23 اب بھی ہسپتال میں داخل ہیں، ان میں سے 3 کی حالت نازک تھی جس میں سے ایتھوپیائی نژاد صیہونی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ دونوں دھماکے مقبوضہ شہر قدس میں تقریباً 15 منٹ کے فاصلے پر ہوئے۔
عبرانی ریڈیو رچٹ کان نے اعلان کیا کہ بظاہر قدس کے بس اسٹینڈ پر پہلا دھماکہ ایک موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص نے کیا جو ایک بیگ میں بم رکھنے کے بعد فوری طور پر علاقے سے فرار کر گيا۔
ان دھماکوں کے بعد صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایمرجنسی اجلاس کی کال دی تھی۔