Dec ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • بحری سلامتی یمن کی ترجیحات میں شامل

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے ایسی تدابیر اختیار کی ہیں جن کے مطابق کسی بھی قسم کے خطرے کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا ہے کہ یمن کے علاقائی سمندر کی سیکورٹی، یمن کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ آبنائے باب المندب، خلیج عدن اور سقطری جزائر، یمن سے متعلق ہیں۔ یمن کے وزیر دفاع نے یمنی عوام کے خلاف دشمن کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد، امن و صلح کا خواہاں نہیں ہے اور وہ علاقے میں امن و استحکام کے لئے آگے بڑھنا نہیں چاہتا۔
انھوں نے کہا کہ یمنی قوم کا دشمن، یمنی قوم کا تشخص ختم کرنا چاہتا ہے تاہم یمن کی مسلح افواج، دشمن کا کوئی بھی ناپاک و شرمناک منصوبہ یا سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔ انھوں نے کہا کہ یمنی قوم کے دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ٹیگس