Dec ۱۷, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • کیا جنگ یمن میں امریکا اپنی حکمت عملی بدل رہا ہے، کس کو قرار دیا فاتح ؟

امریکی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ یمن میں جنگ بندی کے لیے واشنگٹن کی حمایت، حکمت عملی کی تبدیلی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ایک امریکی ماہر نے یمن جنگ میں اس ملک کی شکست پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی حمایت، حکمت عملی میں تبدیلی ہے۔

امریکی ماہر اور محقق ایڈورڈ ہنٹ نے تاکید کی ہے کہ یمن کی جنگ میں امریکہ ناکام ہوچکا ہے اور یمن کی نیشنل سالویشن حکومت اور انصار اللہ اس جنگ کے فاتح ہیں۔

الخبر العالمی نیوز سائٹ نے ہنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ یمن میں جنگ بندی کی امریکی حمایت، محض وقت خریدنے کی کوشش ہے اور اسے ملک کی حکمت عملی میں تبدیلی کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آخر کار صنعاء کی حکومت جیت جائے گی، انہوں نے واضح کیا کہ یمن کے 80 فیصد باشندے صنعاء کی حکومت کے ماتحت ہیں اور نیشنل سالویشن حکومت ایسے میزائلوں کا انتظام کر چکی ہے جو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اندر تک پہنچ سکتے ہیں۔

اس امریکی تجزیہ نگار نے نشاندہی کی کہ جبکہ جنگ ایک اخلاقی اور قائدانہ اسکینڈل ہے، امریکہ نے اس کی حمایت سے سعودی حمایت یافتہ فوجی اتحاد کو یمن میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یمن کی جنگ نے یمن اور مشرق وسطیٰ میں امریکی اثر و رسوخ کو مستقل نقصان پہنچایا، واضح کیا کہ یمن میں جنگ حوثیوں نے جیت لی۔

اس سے قبل ایک امریکی سیاست دان اور سی آئی اے کی خونخوار جاسوس ایجنسی کے سابق اہلکار بروس رڈل نے یمن میں جنگ بندی کے چند دن بعد کہا تھا کہ انصار اللہ صنعا اور شمالی یمن کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور وہ جنگ یمن کے حقیقی فاتح ہیں۔

ٹیگس