یمن میں ایک اہم سعودی کمانڈر ہلاک
یمن میں ایک اہم سعودی کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ مارب میں ریاض کی حامی حکومت سے وابستہ سعودی عرب کے ایک اہم اور اعلی فوجی کمانڈر معاذ البخیتی ہلاک ہو گیا ۔ اس رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے اس سعودی کمانڈر کو جو «الاصلاح» آپریشنل کا کمانڈر تھا ہلاک کردیا۔ ابھی تک اس قتل کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
گزشتہ مہینے بھی مسلح افراد نے سعودی عرب کی حمایت یافتہ حکومت کے وزیر مملکت برائے دفاع محمد الجرادی کو بھی صوبہ مارب میں ہلاک کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی اور اس وقت سے اب تک ہزاروں یمنی عام شہری شہید وزخمی ہو چکے ہیں جن میں تین ہزار سات سو بیالیس بچے شہید اور تین ہزار نو سو بیانوے بچے زخمی ہوئے ہیں۔ یہی نہیں سعودی اتحاد نے امریکہ اور اپنے اتحادی ملکوں کی حمایت سے یمنی عوام کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے اور وہ غذائی اشیا اور دوائیں نیز ایندھن تک یمن منتقل نہیں ہونے دے رہا ہے۔
جنگ کے دوران سعودی اتحاد صرف یمن کی بنیادی اور اقتصادی تنصیبات کو تباہ کرتا رہا جبکہ اس نے یمن میں اسکول مدارس اور طبی مراکز تک کو نہیں چھوڑا اور مساجد تک پر حملے کئے۔ اس کے باوجود سعودی اتحاد یمن میں اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکا۔