مسجدالحرام کی جعلی ویڈیو جو تیزی سے عام ہو گئی (ویڈیو)
Jan ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
مسجد الحرام میں برفباری کو دکھانے والی ویڈیو فیک نکلی۔
ان دنوں ایک ویڈیو بڑی تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مقدس شہر مکۂ مکرمہ میں برفباری ہوئی ہے اور لوگوں کو اُس میں خانۂ کعبہ کے جوار میں بظاہر برفباری کے دوران طواف کرتے اور سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سعودی عرب کے محکمۂ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے مکہ میں برفباری کی تردید کی ہے اور اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آنے والی ہر پوسٹ کو تحقیق و جستجو اور اسکی صحیح حقیقت سے مطمئن ہوئے بغیر شیئر نہ کیا جائے کیوں کہ شوسل میڈیا پر فیک نیوز اور پوسٹوں کا چلن روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے جنہیں بڑے ہی ماہرانہ اور پیشاورانہ انداز میں کچھ مفاد پرست لوگ تیار کرتے ہیں۔