Jan ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • شہید سلیمانی اورالمہندس کے قتل سے امریکہ - عراق تعلقات متاثر ہوئے: عراقی وزیر اعظم

عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے استقامتی محاذ کے کمانڈروں کے قتل کو امریکہ کی جانب سے عراق کی ارضی سالمیت پر کھلی دراندازی قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیر اعظم نے شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی اور شہید جنرل ابومہدی المہندس کی برسی کے موقع پر زور دیکر کہا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس سے عراق کی اقتدار اعلی کو ٹھیس پہنچی ہے۔

محمد شیاع السودانی نے کہا کہ سپاہ قدس اور الحشد الشعبی کے شہید کمانڈروں نے عراق میں دہشت گردوں کے خطرے کو دور کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے استقامتی محاذ کے ان دو کمانڈروں کو شہید کرکے دو طرفہ تعلقات کے سلسلے میں ہونے والے معاہدے کو متاثر کیا ہے۔   السودانی نے کہا کہ ان کی حکومت عراق، کی ارضی سالمیت اور استحکام کی بنیادیں مضبوط کرنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ عراق علاقائی اور عالمی تنازعات میں الجھنے والا نہیں ہے بلکہ کشیدگیوں کو کم کرنے کے لئے مرکزی کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

ٹیگس