منگل کے دن ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کروں گا: ترک وزیرخارجہ
ترکی کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ اگلے ہفتے ترکی کا سفر کریں گے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المانیتور ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیرخارجہ کا ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کا اعلان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ماسکو ترکی، شام اور روسی وزرائے خارجہ کی باہمی ملاقات کی کوشش کر رہا ہے۔
ترکی کے وزیرخارجہ چاووش اوغلو نے روانڈا میں اپنے دورے کے دوران کہا کہ منگل کے دن ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کریں گے اور ممکن ہے کہ ایرانی صدر بھی آنے والے دنوں میں ترکی کا دورہ کریں۔
المانیتور کی رپورٹ کے مطابق روس اور ایران شام میں مسلح دہشت گردوں سے مقابلے کےلئے شام کی حمایت کرتے رہے ہیں اور انہوں نے انقرہ کو شامی حکومت سے سیاسی مذاکرات پر زور دیتے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ترکی شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت کرتا آیا ہے جو شامی صدر بشاراسد کی معزولی چاہتے تھے۔
ترکی کے وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ دمشق، ماسکو اور انقرہ ابھی تک مذاکرات کی تاریخ کا تعین نہیں کر پائے ہیں لیکن ممکن ہے کہ یہ ملاقات آنے والے ماہ فروری میں ہو۔
شامی صدر بشارالاسد نے روسی صدر کے خصوصی نمائندے سے ملاقات کے دوران کہا کہ ترکی کے حکام سے ملاقات کی شرط یہ ہے کہ شامی سرزمین سے قبضے کا خاتمہ ہو اور دہشت گردی کی حمایت روک دی جائے۔
شامی نیوزایجنسی کے مطابق ماسکو اور دمشق نے باہمی اسٹریٹیجک تعلقات اور ان میں اضافے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا، اسی طرح اس ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔