Jan ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • اردن میں صیہونی سفیر طلب

اردن نے صیہونی حکومت کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اردن نے اعلان کیا کہ وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے سفیر کو طلب کیا گیا اور صیہونی حکومت کو سخت الفاظ میں احتجاجی نوٹ دیا گیا۔

اردن کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس کی جانب سے تل ابیب میں عمان کے سفیر کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کے بعد اردن نے اسرائیلی سفیر کو طلب کیا۔

عبرانی ذرائع نے منگل کی شام اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کی پولیس نے اردنی سفیر کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا کیونکہ ان کے پاس داخلے کا اجازت نامہ اور پیشگی اجازت نہیں تھی۔

اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان سنان المجالی نے ایک بیان میں بتایا کہ سخت احتجاجی نوٹ تل ابیب کے سفیر کو پہنچایا گیا ہے تاکہ اسے جتنی جلدی ممکن ہو صیہونی حکومت کی کابینہ کے سامنے پیش کیا جا سکے۔

اردن کی وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیان کے مطابق امان نے ان تمام اقدامات کی مذمت کی ہے جن کا مقصد مسجد الاقصیٰ کے امور میں مداخلت کرنا ہے اور ساتھ اس بات پر زور دینا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کے امور کی ذمہ داری انتظامیہ کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الاقصیٰ  کے امور کی ذمہ داری اردن کی وزارت اوقاف کی ہے اور مسجد الاقصیٰ میں صرف اردن کو تمام امور کا انتظام کرنے کی اجازت ہے۔

ٹیگس