Jan ۲۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • موساد کا جاسوس لبنان کے چنگل میں

خبری ذرائع نے موساد کے ایک جاسوس کو گرفتار کرنے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: لبنان کے روزنامہ الاخبار نے اس اسرائیلی جاسوس کی شناخت کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ «حسن.ع» نے 15 ہزار ڈالر کے عوض موساد کو اپنے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کی معلومات فراہم کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس جاسوس نے استقامتی محاذ کے حوالے سے بھی صیہونی حکومت کے جاسوس نیٹ ورک کو معلومات فراہم کی۔

الاخبار کے مطابق موساد کے ساتھ اس لبنانی آلۂ کار جاسوس کا رابطہ 2020 میں واٹس اپ کے ذریعے ہوا تاہم جولائی 2022 میں لبنان کی سکیورٹی فورسز نے اسے گرفتار کر لیا۔

لبنان کے سکیورٹی ذرائع نے تقریبا 2 ماہ قبل کہا تھا کہ گزشتہ 3 سال کے دوران جب سے لبنان کی اقتصادی صورتحال خراب ہوئی ہے اسرائیل کے ساتھ جاسوسی کے الزام میں 185 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی ٹولے نے اپنا جاسوسی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیلایا ہوا ہے اور اس طریقے سے وہ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کا کام انجام دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس