Jan ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  •  الحدیدہ پر سعودی جارح اتحاد کے حملے جاری

یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المسیرہ نیوز چینل کے مطابق، سعودی اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اکسٹھ بار یمن کے صوبہ الحدیدہ کو بمباری اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ کمان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ 
  باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی جارح افواج نے اپنے ڈرون طیاروں کے ذریعے تین بار حیس اور پانچ بار الحدیدہ پر بمباری کی ہے۔ 
  یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ ریاض کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں یمن کی جنگ بندی کی کوئی حیثیت نہیں رہ گئی ہے۔ 
  یاد رہے کہ کئی مراحل پر مشتمل جنگ بندی کے نفاذ اور امن مذاکرات کے باوجود، سعودی جارح اتحاد نے اپنے حملوں کو ایک دن کے لئے بھی نہیں روکا ہے جس پر صنعا نے سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نہ جنگ نہ امن کی کیفیت اگر جاری رہی، تو ماضی میں کامیابی کے ساتھ آزمائے جا چکے دوسرے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔ 

ٹیگس