شام، امریکی دہشت گردوں کی مشکوک سرگرمیاں جاری
شام کے صوبہ حسکہ میں امریکی دہشت گرد افواج کی مشکوک سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: سانا نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی غاصب فوجیوں نے ہتھیار اور گولہ بارود سے لدے چالیس ٹرکوں کو شام کے شمال مشرقی علاقے میں واقع اپنے غیرقانونی اڈے میں داخل کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجو گروہ قسد نے اس سلسلے میں امریکی باوردی دہشت گردوں کی مدد کی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ امریکی فوجی اڈہ ، گولہ بارود کی اس کھیپ کو حسکہ کے الشدادی شہر کے مضافات میں لے جا رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی دہشت گرد فوجی، ہتھیاروں کو عراق سے شام میں داخل کرتے ہیں اور شام کے چرائے گئے تیل اور ایندھن کو عراق میں واقع امریکی فوجی اڈوں میں منتقل کرتے رہتے ہیں۔
شام کی حکومت نے بھی بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکی غاصب افواج اور ان کی حمایت یافتہ ملیشیا، شام کے عوام کوان کی اپنی ثروت سے محروم کرنے کی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔