Jan ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں واقع جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے اور وہاں انکی دہشتگردی کے جواب میں فلسطین کے مزاحمتی محاذ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے صیہونی بستی عسقلان پر راکٹ داغے ہیں۔

سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطین سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی جوانوں کے اس حملے کے بعد صیہونی بستی میں خطرے کے سائرن کی آواز گونجنے لگی اور غاصب صیہونی زیر زمین بنی اپنی پناہ گاہوں میں جا گھسے۔

صیہونی فوج کے ترجمان نے بھی غزہ سے ہوئے راکٹ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے یہ بتایا ہے کہ عسقلان کے علاوہ زیکیم، کیبوتس اور کرمیا نامی صیہونی بستیوں میں بھی خطرے کا سائرن بجایا گیا۔ عبری ذرائع کے مطابق یہ حملہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ہوا جس میں کم از کم چار راکٹ غزہ کے قریب واقع صیہونی بستی عسقلان پر داغے گئے۔

واضح رہے کہ سر سے پاؤں تک مسلح صیہونی فوجیوں نے جمعرات کو غرب اردن میں واقع جنین کیمپ پر وحشیانہ حملہ کیا تاہم انہیں فلسطینی مجاہدوں کی بھاری مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران صیہونی فوجیوں نے 10 فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید اور 19 سے زیادہ کو زخمی کردیا ہے۔

فلسطینی نوجوانوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے خوف سے صیہونی فوجیوں کو جنین کیمپ سے مکمل طور پر پسپائی اختیار کرنا پڑی۔  فلسطینی ذرائع کے مطابق، جنین پر جاری صیہونیوں کے شدید حملوں کے نتیجے میں پورے فلسطین میں غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی ہے جس کا ایک نمونہ غزہ، رام اللہ اور نابلس میں ہونے والے احتجاجی جلوسوں کی شکل میں دیکھا گیا۔ ان احتجاجی مظاہروں کے بعد صیہونی فوج کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

بیت المقدس، رام اللہ، نابلس اور بیت لحم میں بھی فلسطینیوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ جنین کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان شہروں میں عام ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔

فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے جنین میں صیہونیوں کے کھلے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین بھر میں عام  سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران سرکاری عمارتوں پر نصب فلسطین کے پرچم بھی سرنگوں کر دیئے گئے۔

جنین، گزشتہ روز صیہونی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تشییع جنازہ

ادھر، جنین کیمپ کے شہیدوں کے جلوس جنازہ میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی اور شہدا کے خون کا انتقام لینے پر زور دیا ۔ جنین کیمپ صیہونی مخالف نعروں سے گونج رہا ہے، فلسطینیوں نے شہیدوں کی راہ جاری رکھنے اور استقامت کے راستے پر گامزن رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

جنین،گزشتہ روز صیہونی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تشییع جنازہ

فلسطین کی استقامتی تنظیم حماس نے بھی اس حملے کے بعد جوابی کارروائی پر زور دیا تھا۔

 

ٹیگس