یمن میں قیام امن کے لئے عالمی سطح کی ہم آہنگی ضروری ہے: اقوام متحدہ
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرونڈنبرگ نے کہا ہے کہ یمن میں قیام امن کے لئے عالمی حمایت کی ضرورت ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ہانس گرونڈنبرگ کی جانب سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی حمایت یافتہ ہمہ گیر مذاکرات کے ذریعے امن و استحکام حاصل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرمن وزیر خارجہ سمیت کئی دیگر جرمن اعلی عہدے داروں سے یمن میں قیام امن کی ضرورت اور بین الاقوامی ہماہنگی کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔
دوسری جانب دنیا بھر کے ایک سو بہتّر اداروں اور عالمی حقوق کی تنظیموں نے جمعرات کے روز ایک مشترکہ بیان جاری کرکے یمن میں ابتر انسانی صورتحال کی جانب سے تشویش ظاہر کی ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں دو کروڑ سے زیادہ شہری قحط میں مبتلا ہیں اور موت کے دہانے پر کھڑے ہوئے ہیں۔ اس بیان میں درج ہے کہ یمن میں انسانی المیے کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔