Feb ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • تباہ کن زلزلے سے ترکیہ میں 1300 اور شام میں 783 اموات

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: گزشتہ شب ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس میں اب تک مجموعی اموات 2083 ہو گئیں جبکہ ایک بڑی تعداد ابھی بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں آئے زلزلے سے اموات کی تعداد 1300 ہو گئی ہے ترکیہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 5383 تک جا پہنچی ہے جبکہ 1710 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گۓ ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلےکے بعد سے اب تک 78 آفٹرشاکس محسوس کیے گئے ہیں۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ شام میں زلزلے سے اموات 783 سے زائد جبکہ زخمیوں کی تعداد 600  سے تجاوز کر چکی ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اموات میں مزید اورتیز رفتار اضافے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

زلزلے کے بعد بعض علاقوں میں سخت سردی نے بھی حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور زلزلے سے متاثرہ افراد کھلے آسمان کے نیچے گھنٹوں گزارنے پر مجبور ہو گئے۔

ٹیگس