سعودی اتحاد نے کی 106 بارجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی
سعودی اتحاد نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں الحدیدہ کو فضائی، میزائل اورتوپخانے سے اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہوئے 106بارجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: المیسرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوجی اورعوامی کمیٹیوں کے ہیڈکوارٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الحدیدہ صوبے کوگزشتہ چوبیس گھنٹے میں میزائل، توپخانے اورفضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے، اسکے علاوہ حیس، جبلیہ اورمقبنہ کے علاقوں میں سعودی ڈرون جاسوس طیارے مسلسل پرواز کررہےہیں اور حیس کے علاقے میں دو مختلف مقامات کو ان ڈرون طیاروں نے نشانہ بھی بنایا ہے۔
یمنی فورسز اورسعودی اتحاد کے درمیان اقوام متحدہ کی کوششوں سے جنگ بندی معاہدے میں ایک ماہ کااضافہ ہوا تھا۔
اس سے پہلے یمنی وزیراعظم کے مشیراوردفاعی امور میں معاون جنرل جلال الرویشان نے کہا تھا کہ نہ جنگ اورنہ صلح کی صورتحال ایک خطرہ ہے اورہمیں اپنی ملت اورذمہ دار افراد پراعتماد ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2015ء میں عرب خطے کے سب سے غریب ملک یمن پر اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر حملہ کیا تھا، آٹھ سال
سے جاری جنگ میں یمن کا سارا انفراسٹرکچر تباہ اور ہزاروں لوگ شہید، زخمی اورلاکھوں بے گھر ہوچکےہیں لیکن یمنی عوام کی مزاحمت
سے سعودی اتحاد یمن میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں بہت بری طرح سے ناکام رہا ہے۔