Feb ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے سرحدی علاقے شدا پر توپوں سے گولہ باری کردی جس کے نتیجے میں ایک یمنی شہری شہید ہو گیا۔ شہید ہونے والے یمنی شہری کا جسد رازح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اتوار کے روز بھی صوبۂ مأرب کے علاقے صرواح میں سعودی اتحاد کی گولہ باری سے ایک یمنی شہری شہید ہوا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی نگرانی میں مارچ ۲۰۱۵ میں اپنے فوجی اتحاد کے ساتھ مل کر یمن کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا۔ اس آٹھ سالہ جنگ کے دوران وہ یمن کا ۸۵ فیصد سے زائد انفراسٹرکچر تباہ کرنے، ہزاروں عام شہریوں کو شہید و زخمی اور لاکھوں کو بے گھر کرنے کے باوجود اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ٹیگس